اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے سابق امام جماعت شیخ کلبانی ـ جو توہین تشیع کے جرم میں امامت جماعت کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ـ نے حال ہی میں آیت اللہ سیستانی کی توہین پر مبنی دارالحکومت ریاض کے امام جمعہ العریفی کے موقف کی تأئید کی تھی جبکہ کویت نے العریفی کا دعوت نامه پہلے ہی منسوخ کردیا تھا؛ چنانچہ کویت کی وزارت اوقاف نے الکلبانی کا دعوت نامہ منسوخ کرکے اس کو بھی کویت میں داخل ہونے سے منع کیا۔ فیسٹیول کے ڈائریکٹر "ڈاکٹر عادل الجبار" نے کہا ہے کہ الکلبانی کے دعوتنامے کی منسوخی کی وجہ یہ ہے کہ اس نے العریفی کے موقف کی تأئید کی ہے۔ کویت کی حکومت نے اس سے قبل اہل تشیع کی تکفیر اور آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کی بنا پر العریفی کی دعوت بھی منسوخ کردی تھی اور اس کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دیا تھا۔
/110