صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں کہاکہ دشمنوں نے پورے علاقے کو نشانہ بنارکھا ہے چنانچہ موجودہ حالات میں علاقے کے ملکوں خاص طورپرایران وپاکستان کوعلاقے کی سلامتی کے لئے ایک مشترکہ پروگرام وضع کرنا چاہئے ۔صدراحمدی نژاد نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کودوستانہ اورمستحکم قراردیا اورکہاکہ تہران اور اسلام آباد ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے حامل ہيں ۔ انھوں نے کہاکہ بعض عناصرایران وپاکستان کے تعلقات کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام اورحکومتیں ان کے اس طرح کے منصوبوں کوناکام بنادیں گی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکرمحترمہ فہمیدہ مرزانے بھی کہا کہ پاکستان اورایران کے تعلقات کی جڑیں کافی گہری ہیں اورایران کے ساتھ تعلقات اورتعاون میں توسیع کوپاکستان اپنی ضرورت سمجھتا ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177906
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں کہا ہے کہ دشمن پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔