7 فروری 2026 - 11:31
مآخذ: ابنا
پاکستان میں مسجد پر حملے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے شواہد، انصاراللہ یمن

یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد حضرت خدیجہؑ پر ہونے والے ہولناک خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ کارروائی میں امریکا کا ہاتھ واضح طور پر نظر آتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد حضرت خدیجہؑ پر ہونے والے ہولناک خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ کارروائی میں امریکا کا ہاتھ واضح طور پر نظر آتا ہے۔

ایرنا کے مطابق، انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں پاکستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ ایک خائنانہ اور سفاک اقدام ہے جس کے پیچھے امریکا کی سرپرستی میں کام کرنے والے تکفیری عناصر کارفرما ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایسے دہشت گرد گروہوں کو بطور آلہ استعمال کر کے امتِ مسلمہ کو اندرونی فتنوں میں الجھانا چاہتا ہے تاکہ اسے اصل دشمنوں کے مقابلے سے دور رکھا جا سکے۔

انصاراللہ نے مزید کہا کہ یہ مجرمانہ عناصر نہ تو بے گناہوں کے خون کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی مقدس مقامات کا، اور ایسے حساس وقت میں حملے کر رہے ہیں جب امتِ مسلمہ صہیونی رژیم، امریکا اور عالمی صہیونزم کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے، جبکہ فلسطین میں کھلی نسل کشی جاری ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ امریکا ابتدا ہی سے بعض تابع دار حکومتوں کی مالی مدد کے ذریعے تکفیری گروہوں کو تشکیل دیتا اور ان کی سرپرستی کرتا آیا ہے تاکہ وہ امتِ اسلام کے پہلو میں خنجر ثابت ہوں۔ انصاراللہ کے مطابق یہ گروہ صرف امریکا اور اسرائیل کے مفادات کی خدمت کرتے ہیں اور اسلامی معاشروں میں عدم استحکام، اختلاف اور تفرقہ پھیلاتے ہیں۔

تحریک نے واضح طور پر کہا کہ “دہشت گردی امریکا کی پیداوار ہے” اور اسے دنیا بھر میں دہشت گردی، جارحیت اور جرائم کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیا۔

انصاراللہ یمن نے عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امریکا، اسرائیل اور عالمی صہیونزم کی سازشوں کے مقابلے کے لیے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں۔

واضح رہے کہ جمعہ 17 بہمن 1404 کو اسلام آباد میں مسجد حضرت خدیجہؑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 169 زخمی ہوئے تھے۔

لیبلز