اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج اور سرکاری عمارتوں پر کی گئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے سرپرست دراصل غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں۔ ہمیں ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے آزادانہ اور مستحکم پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں ایک مضبوط اور نیوکلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتیں، اسی لیے وہ ملک میں اپنے پراکسیز کے ذریعے دہشت گردوں کو پروان چڑھا رہی ہیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت ملک کو مضبوط سیاسی اور عسکری یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ بحران سے نکل کر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ