30 جنوری 2026 - 19:01
مآخذ: ابنا
 ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:آذربائیجان

آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران جیحون بیراموف نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ تمام فریق ایسے اقدامات اور بیانات سے گریز کریں جو ایران اور اس کے گرد و نواح میں عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔

آذربائیجانی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام تنازعات کا حل صرف مکالمے اور سفارتی ذرائع سے، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان خطے میں امن، استحکام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ حسنِ ہمسائیگی کے اصول پر قائم رہنے کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون سمجھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha