30 جنوری 2026 - 19:17
مآخذ: ابنا
 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔

البرادعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر فوجی حملے کی یکطرفہ اور مسلسل دھمکیاں، کسی واضح اور فوری خطرے کے بغیر، بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں اور عراق کے خلاف غیر قانونی و غیر اخلاقی جنگ سے قبل کے تلخ حالات کی یاد دلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانی جانوں اور پورے خطے کی تباہی کی کوئی اہمیت نہیں رہی، اور افسوس کہ دنیا ماضی سے سبق سیکھنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha