اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حوثی مجاہدین کی طرف سے اعلان شدہ جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ سعودی حکمرانوں کے اتفاق کے باوجود سعودی عرب نے حوثیوں کے ٹھکانوں کو 17 فضائی حملوں اور 148 میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے. الحوثی مجاہدین کے اعلان کے مطابق سعودی افواج نے شمالی یمن کے بعض علاقوں پر حملے کرکے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں میں شیعہ مسلمانوں کے کئی گھر ویران ہوگئے ہیں. سعودیوں نے شمالی یمن میں "جزاع، نامی گاؤں سمیت "الملاحیط، "ظہر الحمار"، "المنازلہ" اور "الحصامہ" کے علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جو وسیع خرابیوں کا سبب بن گئے ہیں. یاد رہے کہ الحوثی مجاہدین کے رہنما "سید عبدالملک الحوثی" نے بیگناہ شہریوں کا قتل عام روکنے کی غرض سے سعودی عرب کو جنگ بندی کی پیش کش کی تھی جس کا سعودی عرب نے بھی خیر مقدم کیا تھا.
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177499
سعودی عرب نے گذشتہ چند روز کے دوران دسیوں ہوائی حملے اور سینکڑوں میزائل حملے کرکے عملی طور پر شیعہ مجاہدین کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے.