اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،صہیونی رژیم کی فوج نے آج علی الصبح ہونے والے شدید حملوں سے متعلق بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے منسوب عسکری تنصیبات کے خلاف فضائی حملے شروع کیے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اسلحہ کے گودام اور فوجی تنصیبات شامل ہیں۔
اس حوالے سے اس خبر رساں ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ یہ حملے جنوبی لبنان میں الجبور کی پہاڑیوں، وادی برغز اور الریحان کی پہاڑیوں میں کیے گئے۔
دوسری جانب العربیہ کے نمائندے نے جنوبی لبنان پر 20 سے زائد فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔
اسی دوران، جنوبی لبنان میں صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے علی الصبح حملوں کے ساتھ بعض عبری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کو بنکر بسٹر بموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم لبنانی ذرائع نے اس دعوے کی فوری طور پر تردید کر دی۔
آپ کا تبصرہ