25 جنوری 2026 - 11:35
کوئٹہ میں علماء، مشائخ و عمائدین کانفرنس، ایران میں امریکی مداخلت کی مذمت

بلوچستان کے علماء، مشائخ اور عمائدین نے پاکستان کے ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی امور میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے خلاف شدید مذمت کی ہے۔ ادارہ اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علماء، مشائخ اور عمائدین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے علماء، مشائخ اور عمائدین نے پاکستان کے ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی امور میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے خلاف شدید مذمت کی ہے۔ ادارہ اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علماء، مشائخ اور عمائدین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ادارہ اسلامی کے صدر علامہ محمد جمعہ اسدی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے شیخ ولایت حسین جعفری، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی اور جماعت اسلامی کے قاری عطاء الرحمان سمیت دیگر علماء کرام و عمائدین نے شرکت کیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت ایران کو بہانہ بنا کر مشرقی ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امت مسلمہ کو دشمنوں کی سازش سمجھ کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس تقریب میں علماء و عمائدین نے امت مسلمہ کی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران کے خلاف مذموم عزائم کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کے امریکا اور اسرائیل کیلئے ایران بہانہ اور پاکستان نشانہ ہے۔ اس لیے امت مسلمہ کو متحد ہوکر امریکا اور اسرائیل کے مقابلے میں قیام کرنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha