17 اپریل 2010 - 19:30

امریکی وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ چین ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکہ کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

امریکی وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ چین ، ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکہ کا ساتھ نہیں دے رہا ہے ۔ کلنٹن نے کہا کہ چين ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ ایران تیل کا سب سے بڑا چینی شریک ہے کلنٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اپنا پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھےگا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے کلنٹن نے چینی حکام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران کے قدرتی وسائل آپ کے بڑھتے ہوئےاقتصاد کے لئے اہم ہیں لیکن اس کے طولانی مدت نتائج کی فکر کریں۔