اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے گذشتہ دنوں امریکہ اور صہیونی حکومت نے جرائم پیشہ نیٹ ورک کے ذریعے ایران میں فسادات کرائے۔ دہشت گردوں نے نہتے عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور مساجد کو جلایا۔ دہشت گردوں نے ہولناک جرائم کئے۔ قتل عام سے لے کر زندہ جلانے کے اقدامات امریکی طریقہ کار کے مطابق تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پہلے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران میں معاشی بحران ایجاد کیا۔ اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا تاہم ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ملین مارچ کے ذریعے امریکی سازش ناکام بنادی۔
الحوثی نے صومالیہ میں صہیونی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ باب المندب اور خلیج عدن کی اہمیت کے پیش نظر اسرائیل کی نظریں صومالیہ پر ہیں۔ دشمن آبی گذرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خطے کے ممالک کو ٹکروں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ صہیونی وزیر خارجہ یمنی فوج کے خوف سے مخفیانہ صومالی لینڈ چلا گیا۔ یمن کے علاوہ ان کو کسی سے کوئی خوف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صومالی لینڈ میں ہونے والے واقعات ہمارے لئے آہمیت رکھتے ہیں۔ صومالی لینڈ میں صہیونی حکومت کی موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے اور وہاں صہیونی تنصیبات کو اپنا جائز ہدف سمجھیں گے۔
آپ کا تبصرہ