اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین نے کہا ہے کہ ایران ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس کی تقدیر کا فیصلہ اس کے عوام کے ذریعے ہونا چاہئے۔ چین ایران کی سالمیت اور حاکمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت کی جانب سے خطرات اور مشکلات پر قابو پانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بیرونی مداخلت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ مزید پیچیدہ ہوتا ہے۔ فوجی مہم جوئی سے صرف خطے میں خلاف توقع حالات پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کو براہ راست دھکمیاں دی ہیں۔ ان کو چاہئے کہ ایران کی حاکمیت کے بارے میں دھمکیاں دینا بند کریں۔ امریکہ دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینا چھوڑ دے اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرے۔
آپ کا تبصرہ