اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قم کی یونیورسٹیوں کے پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹس کے اساتذہ کے ایک وفد نے پیر کے روز مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ سے ملاقات کی۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے وفد کے بعض ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: اسلام معاشرے کے تمام شعبوں سے متعلقہ امور کے نظم ونسق اور انتظام انصرام کی مکمل صلاحیت رکھنے والا آسمانی دین اور مکتب اہل بیت (ع) اسلام و قرآن کی شناخت کا مضبوط ترین اور مستحکم ترین منبع اور ذریعہ ہے۔
انھوں نے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب نے اپنے راستے کا انتخاب کرلیا ہے اور گذشتہ 30 برسوں کے دوران اسلام کی راہ پر گامزن رہنے کے نتیجے میں ہم نے بے شمار ثمرات و فوائد حاصل کئے ہیں۔
انھوں نے کہا: اسلامی نظام اسلام اور عوامی اعتماد کے سرمائے کی بنیاد پر قائم و دائم ہے اور اس سے ہرگونہ انحراف ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے اور اسلامی جمہوریہ کے آئین میں اسلامیت اور جمہوریت جدا ناپذیر ہیں۔
انھوں نے کہا: آئین میں ولایت فقیہ کا اصول اسلامی جمہوریہ کا محور ہے اور اگر ولایت اور رہبری کے مقام کو نقصان پہنچے تو ملک کے لئے اچھے مستقبل کا تصور ہی ممکن نہ ہوگا۔
انھوں نے سب کو ـ خاص طور پر سیاسی کارکنوں کو ـ اخلاق و تقوی کی رعایت کی دعوت دی اور کہا: اسلامی تلقینات، اور معاشرتی مسائل کے سامنے ائمہ طاہرین علیہم السلام کی کارکردگی کی پیروی کرنے کے بدولت اسلامی نطام دنیا والوں کے لئے نمونہ عمل بن سکتا ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177213
مجلس خبرگان کے سربراہ نے آئین میں ولایت فقیہ کے اصول کو اسلامی جمہوری نظام کا محور قرار دیتے ہوئے کہا: اسلام تمام شعبوں میں معاشرے کی قیادت کے حوالے سے مکمل ترین دین ہے مکتب اہل بیت (ع) اسلام اور قرآن کی شناخت کا مؤثرترین اور اہم ترین ذریعہ ہے۔