اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کربلا کی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ اربعین کے مراسمات کے لئے کربلائے معلّی پولیس نے خصوصی سلامتی منصوبہ تیار کیا ہے اور کربلا کے آس پاس کے صوبوں میں تعینات پولیس اور فوجی یونٹوں سے بھی تیار رہنے کی درخواست کی گئی کہ کربلا صوبے کی سرحدوں پر خصوصی سیکورٹی انتظامات عمل میں لائیں اور اگر صوبہ کربلا میں مزید فورسز کی ضرورت ہو تو موجودہ تعداد میں 25000 تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت کربلا کے مقدس شہر میں پولیس کے 15000 اہلکاروں کو امن قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دریں اثناء کربلا کے ادارہ زیارت و سیاحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے مراسمات میں پانچ لاکھ بیرونی زائرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔حمد عبدالحسین نے کہا کہ اب تک کربلا کے 320 ہوتل غیرعراقی زائرین کے لئے ریزرو کئے گئے ہیں۔