اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا انتباہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی وزیر اعظم کو خبردارکیا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا کے کارکنوں پر پابندی کا کیس بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھیج دیا جائے گا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کو خبردار کا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایڈ اینڈ ورک ایجنسی انروا کے کارکنوں پر لگائی جانے والی پابندی منسوخ نہ کی گئی تو یہ کیس بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے ان اقدامات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا جو براہ راست بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہیں۔
آپ کا تبصرہ