17 اپریل 2010 - 19:30

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے محاصرے کو اس علاقے کی صورت حال کے مزید پیچیدہ اورمشکل ہونے کاباعث قراردیاہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کل منظرعام پر آنےوالی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اورگذشتہ سال کی جنگ کی وجہ سے غزہ میں حفظان صحت اورمیڈیکل سروسز صفرہوچکی ہيں اور بہت کم ایسے مریض ہیں جو بیرون ملک علاج کرانے کی توانائی رکھتے ہيں اکثر افراد بیرون ملک جانے کےلئے صیہونی حکومت کی جانب سے ویزے کے مسئلے سے دوچار ہيں اور خرابی صحت کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہيں ۔عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے بدحال معیشت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکہا ہے کہ اکثرخاندانوں کی سالانہ آمدنی ایک ڈالر سے بھی کم ہے اوربے روزگاری میں شدید اضافہ ہواہے۔