جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے ناروے میں ایک بار پھر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یورپ کے اخبارات میں پے درپے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پوری دنیا کے امن وامان کو خراب کرنے کی سازش ہے، عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حضور نبی کریم ہی نہیں انبیائے کرام قابلِ احترام اور انسانیت کے محسن ہیں۔ انبیاء کی شان میں گستاخی، فکری، ذہنی اور قلمی دہشت گردی ہے، مغرب اور امریکا ایک جانب سے مسلمانوں کو رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور عدم تشددکا درس دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب عملاً صورتحال یہ ہے کہ مغربی اخبارات میں بین المذاہبی ہم آہنگی اور رواداری کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان کے شہر پشاور میں بھی تو ہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا ۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177130
انبیاء کی شان میں گستاخی، فکری، ذہنی اور قلمی دہشت گردی ہے، مغرب اور امریکا مغربی اخبارات میں بین المذاہبی ہم آہنگی اور رواداری کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔