1 جنوری 2026 - 14:10
مآخذ: ارنا
غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر، متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر، متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

غرب اردن کے شہر طوباس میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کے اغوا ہونے جبکہ برزیت اور کوبر بستیوں پر بھی اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

طمون، راس العاروض، سعیر، عقابا اور کئی دیگر فلسطینی بستیوں اور شہروں سے بھی صیہونی فوجیوں کے حملوں کی خبریں سننے میں آرہی ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی حکومت نے غرب اردن میں غیرقانونی آبادیوں کی تعمیر کی رفتار تیز کردی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پلاننگ کمیٹی نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع "صانور" صیہونی بستیوں میں مزید 126 رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صیہونی وزیر بیزالل اسموترچ نے مذکورہ اقدام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صانور میں نئی کالونیاں تعمیر کرکے غرب اردن کے شمالی علاقوں سے پسپائی کی ذلت کو مٹا دیں گے!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha