1 جنوری 2026 - 14:05
​​​​​​​صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا صہیونی اقدام مسلم ممالک کو کمزور کی سازش کا حصہ ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو مسلم ممالک کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے صہیونی اقدام کو مسلمان ممالک کے خلاف سازشوں کا سلسلہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مہر کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران دیے گئے انٹرویو میں خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے ان خبروں کو صریحا مسترد کیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ بیروت میں ایرانی سفیر کی منظوری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات بدستور معمول کے مطابق قائم ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ یا تعطل موجود نہیں۔ لبنان کے نئے سفیر بھی آج ایران میں وزیر خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔

بقائی نے صیہونی حکومت کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے اس اقدام کی مذمت ایک اصولی اور ذمہ دارانہ مؤقف ہے، جو اسلامی تعاون تنظیم اور افریقی یونین کے رکن ممالک کے مشترکہ موقف کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام اسلامی ممالک کو کمزور کرنے اور بالخصوص ہارن آف افریقہ، بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے حساس علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منظم کوشش ہے۔

انہوں نے سی این این کی رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو عسکری رنگ دینے کے دعوے گزشتہ تین دہائیوں سے دہرائے جا رہے ہیں اور یہ صیہونی حکومت کی مسلسل جھوٹ پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جسے مغربی میڈیا بھی اب بے نقاب کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha