نبیل شعث نے صہیونی ریاست اورفلسطینیوں کے درمیان سازباز اور مذاکرات پھر سے شروع کئے جانے کےلئے امریکی صلاح مشوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے صہیونی ریاست کی ہمہ گیر حمایت کی بنا پر ان مذاکرات کے مستقبل سے امید نہيں کی جاسکتی۔ تحریک فتح کے اس اہم رکن نے کہا کہ صہیونی ریاست بالخصوص نتن یاہو کی کابینہ مذاکرات میں شامل ہونے سے اجتناب کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں میں کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر مزید زمینوں پر قبضہ کرناچاہتی ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176727
فلسطین کی تحریک فتح کے ایک اہم رکن نے اعتراف کیاہے کہ سازبازکے عمل میں امریکہ سے کوئی توقع نہيں کی جاسکتی.