ترکی کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق پولیس نے ملک کے سولہ صوبوں میں بیک وقت چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران گرفتار کئے گئے افراد میں القاعدہ سیل سے وابستہ سینئر ارکان بھی شامل ہیں،چھاپہ مارکارروائیوں میں دھماکا خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والے آلات،جعلی شناختی کارڈز،جعلی پاسپورٹس اوردوسرا مواد برآمد بھی کیا گیا ہے.میڈیا اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ افغانستان میں خدمات انجام دینے والے ترک فوجیوں اور ترکی میں پولیس پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے.یادرہے کہ ترکی میں القاعدہ کے سیل کو2003 میں استنبول میں دویہودی عبادت گاہوں،برطانوی قونصل خانے اور ایک برطانوی بنک پر چار ٹرک بم حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا،ان بم دھماکوں میں تریسٹھ افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے.ان بم دھماکوں کے جرم میں2007 میں سات افراد کو عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176725
ترکی نے ملک بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران القاعدہ نیٹ ورک سے وابستہ ایک سو بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلئے ہیں۔