27 دسمبر 2025 - 21:53
پاکستان کو اسلامی ملک نہیں سمجھتے ، وہاں اسلامی قوانین نافذنہیں ہیں، مفتی شمائل ندوی

معروف بھارتی عالم دین مفتی شمائل ندوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کا اسلامی نظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس ملک کو اسلامی نظام کا حامل کہا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی شمائل ندوی نے کہا کہ  اسلامی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں اسلامی قوانین مکمل طور پر نافذ ہوں جبکہ پاکستان میں اسلامی قوانین کے عملی نفاذ کی کوئی واضح علامت نظر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مفتی شمائل ندوی اور  بھارتی مصنف جاوید اختر کے درمیان ''خدا کے وجود،،کے عنوان پر بحث ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان اور بھارت میں اس بحث پر بہت زیادہ بات کی گئی اور اس بحث کو مفتی شمائل ندوی کے مضبوط دلائل کے باعث جیت اور جاوید اختر کی ہار سے تعبیر کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha