24 دسمبر 2025 - 22:28
مآخذ: ابنا
نتن یاہو  ایران سے خوفزدہ، ہم کسی نئی جنگ کے خواہاں نہیں

صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ کسی نئی محاذ آرائی کا خواہاں نہیں، تاہم وہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

نتن یاہو  ایران سے خوفزدہ، ہم کسی نئی جنگ کے خواہاں نہیں

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ کسی نئی محاذ آرائی کا خواہاں نہیں، تاہم وہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بدھ کے روز ایرنا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت آحرونوت نے بتایا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو، وزیر جنگ، آرمی چیف اور فضائیہ کے کمانڈر نے ہوائی اڈے حتصاریم میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔ یہ تقریب فضائیہ کے 191ویں فلائٹ ٹریننگ کورس کی تکمیل کے موقع پر منعقد کی گئی۔

نتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے دشمن اپنے نقصانات کی تلافی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی عسکری صلاحیتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ایران کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کو درپیش پرانے خطرات نئی شکل اختیار کر چکے ہیں اور ہر لمحہ نئے خطرات جنم لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: “ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں۔”

اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹس نے کہا کہ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے کے اپنے ہدف پر قائم ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ غزہ میں حماس کی تمام سرنگیں تباہ کر دی جائیں گی۔

تاہم، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام اس سے قبل بھی ایسے دعوے کر چکے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے پہلے تک اسرائیلی فوج کو ان سرنگوں کے درست مقامات کا علم نہیں تھا جہاں اسرائیلی قیدی رکھے گئے تھے، اور رفح کے طویل محاصرے کے باوجود وہاں کی سرنگیں بھی دریافت نہیں کی جا سکیں۔

وزیر جنگ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ حزب اللہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی بلکہ اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی اس وقت بھی مکمل طور پر یقینی نہیں، اسی لیے اسرائیلی فوجی غفلت یا آرام کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha