23 دسمبر 2025 - 19:05
رجب المرجب امام خامنہ ای نطر میں / روحانیت کی بہار

ماہ رجب المرجب کی آمد پر اس مہینے کے اعلی مقام و منزلت کے بارے می انقلاب اسلامی رہبر معظم کے بیانات کے کچھ اقتباسات پیش کئے جار رہے ہیں:

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا:

"رجب کا مہینہ الہی اقدار سے قریب ہونے، اللہ کی ذات مقدسہ سے تقرّب اور خودسازی کا موقع ہے۔" (14 اپریل 2015)

"رجب کا مہینہ عبادت، دعا اور اللہ کی طرف رجوع کا کی بہار ہے۔" (16 جولائی 2008)

"رجب دلوں کی تطہیر اور روح کو تازہ کرنے کا مہینہ ہے، ماہ رجب کی دعا، رجب کا اعتکاف اور ماہ رجب کی نماز، سب ہمارے لئے وسیلہ ہیں کہ ہم دلوں کو پر خلوص بنا دیں اور اپنی روح و جان طراوت بخشیں۔" (19 اگست 2005)

"رجب کا مہینہ الٰہی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے روایت ہے کہ آپؐ نے فرمایا: 'اللّهمّ بارِک لنا فی رجب وشعبان؛ اے اللہ رجب اور شعبان میں ہمیں برکت عطا فرما۔' یہ مہینہ اور شعبان کا مہینہ، ضیافت الٰہیہ کے مہینے ـ یعنی رمضان کے بابرکت مہینے ـ مؤمنوں کی گذرگاہ، ہیں۔" (4 جون 2011)

"ہم سب کو اس توفیق الٰہی پر ایک دوسرے کو ہدیۂ تبریک پیش کرنا چاہئے کہ ہم ایک بار پھر ماہ رجب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ رجب کا مہینہ الہی اقدار سے قریب ہونے، خدا کی ذات مقدسہ سے قریب ہونے اور خودسازی کا موقع ہے۔ یہ ایام جن کو ہماری روایات میں شاندار دنوں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، ہر ایک، ایک موقع ہے، ہر موقع ایک نعمت ہے، اور ہر نعمت شکرگزاری کی متقاضی ہے۔" (24 اپریل 2015)

"رجب کا ہر دن خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے، ان گھڑیوں میں سے ہر گھڑی میں، انسان ـ اگر ذہین، ہوشیار اور باشعور ہو تو وہ ـ ایسا کچھ حاصل کر سکتا ہے جس کے مقابلے میں دنیا کی تمام نعمتیں بے معنی ہیں؛ یعنی وہ خدا کی خوشنودی، فضل اور توجہ حاصل کر سکتا ہے۔" (8 فروری 1991)

"بزرگوں، صاحبان معنویت اور صاحبان سیر و سلوک نے ماہِ رجب کو ماہِ رمضان کی تمہید قرار دیا ہے، رجب اور شعبان کے تیاری کے مہینے ہیں تاکہ انسان تیاری کے ساتھ ماہِ مبارک رمضان میں داخل ہو، جو ضیافتِ الٰہیہ کا مہینہ ہے۔" (15 مئی 2013)

"[شاعر کہتا ہے] نہلا دھلا کر اور پھر خرابات کی طرف لپکو۔ آدمی کو یہ نہلائی دھلائی رجب اور شعبان کے مہینوں میں کرنی چاہئے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں خدا کے دسترخوان پر حاضر ہو اور اس سے لطف اندوز ہو اور فیض یاب ہو۔" (26 ستمبر 2002)

"اگر کوئی مسلمان، جوان اور بوڑھا، مرد اور عورت، رجب کے مہینے میں اور پھر شعبان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو ہموار اور قریب تر کرتا ہے، تو وہ تیاری کے ساتھ رمضان کے مہینے تک پہنچے گا" (26 ستمبر 2002)

"رجب کے مہینے کی قدر کرو، اس مہینے میں جہاں تک ہوسکے رب کائنات سے زیادہ سے زیادہ توسل اور دعا مانگو، اللہ کو یاد کرو اور کام اللہ کے لئے کرو، یہ کوشش جو تم کرتے ہو، اور یہ زحمت جو اٹھاتے ہو، اس کے اللہ کے لئے قرار دو۔" (26 اپریل 2015)

"شاید اس مہینے میں انسان کا سب سے زیادہ بہتر عمل استغفار کرنا ہے، ہم سب کو درحقیقت استغفار کرنے اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ کی بخشش سب سے بڑی نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ انسان کو دنیا اور آخرت میں عطا کرتا ہے۔" (15 جنوری 2024)

"رجب کا مہینہ ایک اچھا موقع ہے، یہ دعاؤں کا مہینہ ہے، یہ توجہ کا مہینہ ہے، یہ استغفار کا مہینہ ہے، ہمیں ہمیشہ استغفار کرنا چاہئے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ استغفار سے بے نیاز ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: "إنّهُ لَيُغانُ عَلى قَلبِي وإنّي لَأستَغفِرُ اللّهَ في كُلِّ يَومٍ سَبعينَ مَرّةً؛ کبھی میرے دل پر بوجھ آتا ہے، اور بے شک میں روزانہ 70 مرتبہ استغفار کرتا ہوں" بلاشبہ نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ) ہر روز کم از کم 70 مرتبہ استغفار کیا کرتے تھے۔ استغفار سب کے لئے ہے؛ خاص طور پر ہمارے لئے، جو اس مادی حرکتوں میں ڈوبے ہوئے اور آلودہ ہیں، استغفار اس آلودی کا کچھ حصہ ختم کر دیتا ہے، اور مٹا دیتا ہے۔ یہ استغفار کا مہینہ ہے؛ ان شاء اللہ ہم اس موقع کو غنیمت سمجھیں۔ (24 جون 2009)

"رجب کا مہینہ عبادت کا مہینہ ہے، خدا کی طرف رجوع کرنے کا مہینہ ہے، [اللہ کی بارگاہ میں] تضرع [اور آہ و زاری] کا مہینہ ہے... آیئے خدا کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں تاکہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں مضبوط ارادے، مضبوط قدم اور صاف ذہن کے ساتھ داخل ہو سکیں۔ ایک قوم کے پاس ـ اپنی خودمختاری اور وقار حاصل کرنے کے لئے ـ پختہ ارادہ ہونا چاہئے اور اس کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے اور اس کا دل مطمئن ہونا چاہئے اللہ کی یاد سے۔" (14 جولائی 2008)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha