ماہ مبارک رمضان
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
انفوگرافی | خطبہ شعبانیہ حصۂ ہفدہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ اللہ تعالی نے مجھے اور تمہیں خلق فرمایا، مجھے اور تمہیں چن لیا، مجھے نبوت کے لئے اور تمہیں امامت کے لئے۔ جو تمہاری امامات کا انکار کرے گا اس نے میری نبوت کا انکار کیا۔۔۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
انفوگرافی | خطبہ شعبانیہ حصۂ شانزدہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: اے علی! جو تمہیں قتل کرے اس نے مجھے قتل کیا ہے۔ جو تم سے دشمنی کرے اس نے مجھ سے دشمنی کی ہے۔ جو تمہیں برا بھلا کہے اس نے مجھے برا بھلا کہا ہے؛ کیونکہ تم مجھ سے ہو میری جان کی مانند؛ تمہاری روح میری روح ہے اور تمہاری فطرت اور طینت میری طینت و فطرت سے ہے۔۔۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
انفوگرافی | خطبہ شعبانیہ حصۂ پانزدہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) روئے۔ میں نے عرض کیا: آپ رو کیوں رہے ہیں؟ فرمایا: "اے علیؑ! میں اس لئے رو رہا ہوں کہ اس مہینے میں تمہاری حرمت توڑ دی جائے گی۔ گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنے رب کے سامنے حالت نماز میں کھڑے ہو، جب پچھلوں اور اگلوں کا سب سے زیادہ شقی و بدبخت شخص ـ اور قوم ثمود کی اونٹنی (ناقۂ صاح) کی کونچیں کاٹنے والے کا بھائی ـ اٹھے گا اور تمہارے سر پر ضرب لگائے گا اور تمہاری داڑھی تمہارے سر کے خون سے رنگین ہوجائے گی۔" میں نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ! کیا اس حالت میں میرا دین محفوظ ہوگا؟ فرمایا: "تمہارا دین محفوظ ہوگا۔"۔۔۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
انفوگرافی | خطبہ شعبانیہ حصۂ چہاردہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
حضرت امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: میں نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہؐ! اس مہینے میں سب سے افضل عمل کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: اے ابا الحسن! اس مہینے میں افضل عمل 'حرام افعال سے پرہیز' ہے۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
انفوگرافی | خطبہ شعبانیہ حصۂ سیزدہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ اے لوگو! جنت کے دروازے اس مہینے میں کھول دیئے گئے ہیں؛ اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ انہیں تم پر بند نہ کرے اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، اللہ سے دعا کرو کہ انہیں تم پر کھول نہ دے۔ شیاطین اس مہینے میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں؛ اللہ سے دعا کرو کہ انہیں تم مسلط نہ کر دے۔۔۔
-
خطبہ شعبانیہ حصۂ یازدہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ۔۔۔ جو شخص اس مہینے اپنوں سے قَطعِ رَحِم (قطع تعلق) کرے گا، اللہ قیامت کے دن اسے اپنی رحمت سے محروم کرے گا۔ جس نے اس مہنیے میں نفل نماز پڑھی، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جہنم سے آزادی کی سند لکھ دے گا۔ جس نے اس میں ایک فرض نماز ادا کی اسے دوسرے مہینوں میں 70 فرض نمازوں کے برابر ثواب ملے گا۔۔۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ دہم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ جو شخص اس مہینے میں لوگوں کو ایذا رسانی سے، باز رہے گا، اللہ قیامت کے دن اسے اپنے غضب سے محفوظ رکھے گا۔ جو شخص اس مہینے میں کسی یتیم کا اکرام کرے گا، اللہ تعالیٰ اپنے دیدار کے دن (یوم آخرت) اس کا اکرام فرمائے گا۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ ہشتم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ اے لوگو! تم میں سے جو شخص اس مہینے میںکسی روزہ دار مؤمن کو افطار کرائے، وہ اللہ کے نزدیک اس کی راہ میں ایک غلام آزاد کرانے کا ثواب پائے گا اور اس کے پچھلے گناہ معاف ہونگے۔ بعض صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سب یہ عمل بجا نہیں لا سکتے، تو آپ نے فرمایا: خود کو جہنم کی راہ سے بچاؤ، خواہ آدھے کھجور کے ساتھ کیوں نہ ہوں۔ خود کو جہنم کی آگ سے بچاؤ، خواہ پانی ایک گھونٹ سے ہی کیوں نہ ہو۔۔۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ ہفتم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ اے لوگو!تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے گروی ہیں۔ الہذا اللہ سے مغفرت مانگ کر انہیں رہا کرا دو۔ تمہاری پیٹھیں گناہوں کے بوجھ تلے جھکی ہوئی ہیں؛ تو سجدوں کو طویل کرکے اسے ہلکا کردو۔ جان لو کہ اللہ تعالی نے اپنی عزت کھائی کہ اس مہیننے میں نمازگزاروں اور سجدہ کرنے والوں کو عذاب سے دوچار نہیں کرے گا اور قیامت کے دن دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔۔۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ ششم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نماز کے اوقات میں میں اپنے ہاتھ دعا کے لئے اٹھاؤ، کیونکہ نماز کا وقت بہترین اوقات میں سے ہے۔ ان اوقات میں اللہ اپنے بندوں پر رحمت کی نگاہ فرماتا ہے۔ اگر وہ اس کے ساتھ راز و نیاز کریں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔ اگر پکاریں تو لبیک کہتا ہے، اگر مانگیں تو عطا فرماتا ہے اور اگر دعا کریں تو مستجاب فرماتا ہے۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ پنجم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
اپنی آنکھوں کو حرام اور ناجائز نگاہوں سے بند کئے رکھو۔ اپنے کانوں کو غلط باتیں سننے سے باز رکھو، لوگوں کے یتیموں پر شفقت روا رکھو تاکہ تمہارے بعد تمہارے یتیموں پر بھی شنفقت روا رکھی جائے۔ اپنے گناہوں سے اللہ کی جانب، توبہ کرو اور پلٹ آؤ۔۔۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصۂ چہارم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
۔۔۔ تو شقی اور بدبخت وہ ہے جو اس عظیم مہینے (رمضان) میں اللہ کی مغفرت سے محروم رہ جائے۔ اس مہینے میں اپنی بھوک اور پیاس سے، قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرو۔ بزرگوں اور کُہَن سالوں کی تعظیم کرو، اپنے بچوں پر شفقت اور مہربانی روا رکھو اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو اور رابطہ استوار رکھو۔۔۔
-
رمضان 1447ھ؛
ویڈیو | قرآنی تعلیمات عصر حاضر کے انسان کی حیات کا لائحۂ عمل؛ حصۂ چہارم: نفاذ عدل
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قرآن کریم عدالت کو انسانی اور اجتماعی زندگی کی بنیادی اقدار میں شمار کرتا ہے اور انسان کو کلام، فیصلے اور عمل میں انصاف پر راغب کرتا ہے۔ قرآن کے نقطۂ نظر میں، عدالت محض ایک اخلاقی اصول نہیں، بلکہ قضاوت [فیصلے]، گواہی اور اختلافات کے حل میں انفرادی اور اجتماعی تعلقات کے استحکام کا معیار ہے۔
-
رمضان 1447ھ؛
ویڈیو | قرآنی تعلیمات عصر حاضر کے انسان کی حیات کا لائحۂ عمل؛ حصۂ اول؛ صبر و بردباری
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قرآن، جو ہدایت و زندگی کی کتاب، انسانی زندگی کی تمامی جہتوں میں، ہدایت و راہنمائی اور راہ حل پیش کرتا ہے۔ اس کی بنیادی ترین تعلیمات میں سے ایک "صبر" ہے؛ ایک گہرا تصور جو قرآن کی منطق میں، صرف رنج و مصیبت میں بردباری کے معنی میں نہیں ہے بلکہ جینے کا ایک شعوری شیوہ اور نشوونما اور بالیدگی کا راستہ ہے۔۔۔۔ طاعت اور بندگی پر صبر، نفسانی خواہشات کے مقابلے میں صبر [= استقامت] اور آزمائشوں اور بلاؤں پر صبر، روح کی بلندی اور انسانی کمال کا راستہ ہموار کرتا ہے اور انسان کو سکون کے ساحل اور فلاح و کامیابی کے افق کے قریب پہنچاتا ہے۔
-
رمضان 1447ھ؛
خطبہ شعبانیہ حصہ دوئم؛ ماہ رمضان کی آمد پر رسول اللہ(ص) کا خطبہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رسول اللہ(ص) نے رمضان کی آمد پر فرمایا: یہ وہ مہینہ ہے جس میں تھہیں اللہ کی ضیافت پر مدعو کیا گیا ہے[۔۔۔]
-
تدبر فی القرآن؛
مکتبِ رمضان؛ انسان، معاشرے اور اسلامی انقلاب کے تہذیبی مشن کی تخلیقِ نو
مکتب رمضان میں، معنویت و روحانیت سیاست سے الگ تھلگ نہیں ہیں اور عبادت، معاشرے کی تقدیر سے منقطع نہیں ہوتی۔ سب سے بڑی تقدیر ساز تبدیلیاں اسی مہینے میں رونما ہوئی ہیں۔
-
تدبر فی القرآن؛
فلسفۂ روزہ
خداوند قرآن کریم میں سورہ بقرہ کی آیت 183 میں صراحت کے ساتھ ارشاد فرماتا ہے "کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیامُ؛ یعنی روزہ تم پر واجب کیا گیا ہے۔" اس آیت اور تفسیر المیزان میں اس کے تجزئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزے کا واجب (یا فرض) ہونا محض ایک تعبدی (اور عبادی) حکم نہیں ہے، بلکہ مؤمنوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تقویٰ پیدا کرنے اور پروان چڑھانے، ارادے کی مضبوطی اور نفس پر قابو پانے کا ایک الٰہی منصوبہ ہے۔
-
اسلامی مناسبتیں؛
رجب المرجب امام خامنہ ای کی نظر میں / روحانیت کی بہار
ماہ رجب المرجب کی آمد پر اس مہینے کے اعلی مقام و منزلت کے بارے می انقلاب اسلامی رہبر معظم کے بیانات کے کچھ اقتباسات پیش کئے جار رہے ہیں: