23 دسمبر 2025 - 18:51
گلگت بلتستان انتخابات: ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی پی ٹی آئی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے اہم ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر اتفاق

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گلگت بلتستان انتخابات اور ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کی تحریک انصاف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ان کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ شریک تھے۔

مجلس وحدت کے وفد کی قیادت چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، گلگت بلتستان سے سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم اور رکن جی بی کونسل علامہ احمد نوری سمیت ظہیر نقوی بھی شریک تھے۔

انتخابی حکمت عملی سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تینوں جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ سیاسی حکمت عملی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha