اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی میڈیا نے منگل کی شب اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے آسٹریلیا کے بونڈی بیچ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب کی اجازت دینے سے گریز کیا۔ یہ تقریب لندن کے مرکزی پارلیمنٹ اسکوائر میں یہودی مذہبی تہوار حنوکا کی دوسری رات کے موقع پر منعقد کی جانی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ دعویٰ ’’کیمپین اگینسٹ اینٹی سیمیٹزم‘‘ کے سربراہ گیڈون فالٹر نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ لندن میئر کے دفتر سے وابستہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر منتظمین کو پارلیمنٹ اسکوائر میں تقریب منعقد کرنے سے روک دیا۔
فالٹر کے مطابق، میٹروپولیٹن پولیس نے پہلے ہی اسکوائر کے اطراف کے راستے بند کر رکھے تھے اور منتظمین کی خواہش تھی کہ تقریب اسی مقام پر منعقد کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ میئر کا یہ اقدام ان کے سابقہ بیانات کے برعکس ہے، جن میں صادق خان نے لندن میں یہودی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا وعدہ کیا تھا۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، میئر لندن نے تقریب کی مخالفت کی وجہ رات کے وقت اندھیرے اور مقام کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیا، تاہم اس فیصلے پر یہودی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ