9 دسمبر 2025 - 15:57
رپورٹ: اسرائیلی فوج میں ایک تہائی فوجی شدید نفسیاتی مسائل کا شکار

اسرائیلی فوج کے رسمی اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے بعد تقریباً ایک تہائی فوجی نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو گئے ہیں، اور 85 ہزار سے زائد اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی وزارت جنگ کے معاون تامار شمعونی نے بتایا کہ 85 ہزار فوجی شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہیں۔ یہ اعداد و شمار پہلی مرتبہ 7 اکتوبر 2023 کو سامنے آئے جب 62 ہزار فوجی علاج کے تحت تھے۔

تامار شمعونی کے مطابق تقریباً ایک تہائی فوجی ان حملوں اور غزہ میں جاری لڑائی کے باعث ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ہر نفسیاتی معالج کو اب 750 مریضوں کا علاج کرنا پڑ رہا ہے، جس سے مؤثر علاج فراہم کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا بھی فوج اور عوام میں بڑھتے نفسیاتی مسائل کی اطلاع دے رہا ہے۔ اخبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق تقریباً دو ملین اسرائیلی کسی نہ کسی شکل میں نفسیاتی خدمات کے محتاج ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، پچھلے ہفتے دو فوجی نفسیاتی دباؤ کے باعث جان سے گئے۔ گزشتہ 18 ماہ میں 279 خودکشی کے اقدامات ریکارڈ ہوئے، جن میں سے 36 کامیاب ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ، 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور تباہی نے اسرائیلی فوج اور معاشرے پر بھی شدید نفسیاتی دباؤ ڈال دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha