ہیلری کلنٹن نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایران کے خلاف تازہ پابندیاں لگانے کی سوچ رہا ہے ۔ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکہ اس سلسلے میں اپنے اتحادیوں سے مذاکرات کررہا ہے انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکہ کے نائب وزیرخارجہ ویلیم برنزاس سلسلے میں اپنے اتحادیوں سے بات چیت کرنے کے لئے یورپ کا دورہ کرنےوالے ہيں ویلیم برنزاسی سلسلےمیں ماسکوکا بھی دورہ کریں گے امریکی وزیرخارجہ کایہ بیان ایک ایسے وقت سامنےآیا ہے جب ماہرین کی نگاہ میں پانج جمع ایک گروپ کے ملکوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے ميں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہيں ۔کیونکہ امریکہ ایسے میں ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کی باتیں کررہا ہے جب چین میں اقوام متحدہ کے سفیرنے ابھی گذشتہ ہفتے ہی ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائدکئے جانے کے سوال پرواشنگٹن کی درخواست کومستردکرچکا ہے ۔چین نے اس سلسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ بات چیت کے ذریعہ حل ہونا چاہئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ایسے ميں ایران پرپابندیاں مزید سخت کرنے کی باتيں کررہی جب خود وہ اس معاملے پراپنے اتحادیوں کوبھی راضي نہيں کرسکی ہيں اورباراک اوبامہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے ۔امریکہ کی ان مہم جوئیوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان آج اپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ہيں اوراگرامریکہ اس معاملے کوحل کرنا ہی چاہتا ہے تواسے چاہئے کہ وہ ملکوں کے مسلمہ حقوق کوتسلیم کرے ۔اسی لئے بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی مہم جوئیوں کی کوئی بنیاد ہی نہيں ہے اسی لئے وہ اس میدان میں اکیلا پڑتا جارہا ہے اورپانچ جمع ایک گروپ کے درمیان اختلافات کی وجہ بھی ایران کے خلاف امریکہ اوراس کے بعض یورپی اتحادیوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے حقا ئق اس بات کی نشاندہی کرتے ہيں کہ آج تیس سال کا عرصہ کا گذرجانے کے بعد بھی ان ملکوں کوبھی اس بات کا یقین نہيں ہے جنھوں نے ہمیشہ ایران پرپابندیوں کی بات کی ہے کہ ایران پراس طرح کے ہتھکنڈوں کا کوئي اثرہوگا یا نہيں کیونکہ تجربوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایران پرعائدپابندیاں بجائے اس کے کہ ایران کی ترقی وپیشرفت کی راہ میں رکاوٹ بنیں اس صورت حال نے ایرانی عوام کواپنی ترقی وپیشرفت کی راہ میں اوربھی زیادہ پرعزم بنادیا ہے ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175882
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے واشنگٹن ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کےلئے اپنی کوششوں کا آغازکررہا ہے ۔