6 دسمبر 2025 - 09:21
مآخذ: ابنا
جنوبی ایشیا کا استحکام خطرے میں ہے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور:پاکستان کا انتباہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی عالمی طاقتوں کی رقابت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام سنگین خطرات سے دوچار ہے اور اس صورتحال میں وسیع تر علاقائی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی عالمی طاقتوں کی رقابت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام سنگین خطرات سے دوچار ہے اور اس صورتحال میں وسیع تر علاقائی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ جنوبی ایشیا سیکیورٹی اینڈ کنیکٹیویٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج کثیرالجہتی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور جنوبی ایشیا مختلف سیکیورٹی، معاشی اور سیاسی چیلنجوں کے نرغے میں ہے، اس لیے خطے کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

 اسحاق ڈار نے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں جاری تنازعات اور خاص طور پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کو موجودہ دور کے تاریک ترین واقعات قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، جڑا ہوا اور خوشحال جنوبی ایشیا کے لیے اپنے تمام علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی رہا ہے اور اقوام متحدہ پر مبنی کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی قانون اور اصلاح شدہ عالمی اداروں کی مضبوطی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو مکالمے، سفارت کاری، تعاون اور باہمی یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ تنازعات کو پرامن انداز میں حل کیا جا سکے۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفارتکار، ماہرین اور پاکستانی حکام شرکت کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha