بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وہ اس بات سے غافل رہتے ہیں کہ یہ راستہ عزت کے بجائے بلکہ بےشناختی اور الجھاؤ پر ختم ہوتا ہے۔
سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت پر غور و تامل کرنا انسان کے لیے مشعل راہ بن سکتا ہے، تاکہ وہ حقیقی عزت کا راستہ پہچان سکے اور دنیا کے موہَک جالوں سے محفوظ رہ سکے۔
امام مہدی(ع) نے شیخ طوسی کی کتاب الغیبۃ کی منقولہ روایت میں فرمایا: " وفِی ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ (صلی الله علیه وآله) لِي اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؛ اور رسولِ خدا(صلی اللہ علیہا) کی بیٹی میں میرے لئے بہترین ترین نمونہ ہے۔"
سورہ انسان، سورہ کوثر، اور آیاتِ مودت و تطہیر میں بھی سیدہ زہرا(س) کے بلند مقام کی طرف اشارے ہوئے ہیں۔
چنانچہ آپۜ کی تعلیمات کی پیروی کرکے انسان عزت، رضائے الٰہی اور قربِ خداوندی کے درجات پر فائز ہو سکتا ہے، اور آپۜ کی روشنی میں اپنی زندگی کو سعادت و خوش بختی سے مالامال کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ