اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف کل منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔
پیسکوف نے کہا کہ واشنگٹن روس کو یوکرین تنازع کے حل کے لیے اپنے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا، اور اس ملاقات کے بعد ماسکو کے پاس اس منصوبے کے بارے میں تازہ معلومات ہوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں کہ آیا امریکی امن منصوبے میں یہ شرط شامل ہے کہ کیف نیٹو میں شامل نہ ہو، یا یہ کہ اس قسم کی ضمانتیں کون دے، پیسکوف نے طنزیہ انداز میں کہا: ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ بات ہم رویٹرز سے کریں، نہ کہ وِٹکاف سے؟‘‘ اور ہنستے ہوئے کہا کہ وِٹکاف اس حوالے سے زیادہ اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس مذاکرات کی کامیابی میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی تفصیل پر میڈیا کے ذریعے بات نہیں کی جائے گی۔
خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امکان ہے کہ اس ملاقات میں امریکی امن منصوبے کی آخری دستاویزات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
آپ کا تبصرہ