جموں وکشمیر انجمنِ آؤ چلیں کربلا کے تحت منعقدہ چھ روزہ فاطمہ شناسی ورکشاپ اختتام پذیر
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق انجمنِ آؤ چلیں کربلا کے تحت اور المہدی ٹرسٹ کولکتہ کے تعاون سے بڈگام جموں و کشمیر میں، فاطمہ شناسی کے عنوان سے چھ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں 80 سے زائد خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
انجمنِ آؤ چلیں کربلا کے تحت اور المہدی ٹرسٹ کولکتہ کے تعاون سے بڈگام جموں و کشمیر میں، فاطمہ شناسی کے عنوان سے چھ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں 80 سے زائد خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
پانچ دنوں تک حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی کلاسیں منعقد کی گئیں؛ کشمیر کی ممتاز معلمات نے تدریس کی خدمت انجام دی، جن میں محترمہ شمائلہ زینب، محترمہ طاہرہ نجمہ، محترمہ یاسمینہ، محترمہ نسیمہ، محترمہ مہجبین، محترمہ مرجانہ اور محترمہ زمرودہ شامل تھیں۔
اختتامی تقریب میں انجمنِ آؤ چلیں کربلا کی ٹیم نے حجت الاسلام مولانا عسکری کو کشمیری شال اور تحفہ پیش کیا اور ان کی اور المہدی ٹرسٹ کولکتہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
فاطمہ شناسی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے کویت سے آئے ہوئے مہمان خصوصی نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر نہایت اثر انگیز گفتگو کی اور خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنی عملی زندگی میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کو نمونۂ عمل بنائیں۔
اختتامی تقریب میں طالبات نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تصویر ہاتھوں میں لے کر رہبرِ انقلاب سے عقیدت کا اظہار کیا۔
محترمہ سکینہ اختر نے پہلی پوزیشن، محترمہ سمینا زہراء نے دوسری پوزیشن، جبکہ تیسری پوزیشن محترمہ عترت زہراء اور انشا زہراء نے حاصل کی۔
اس موقع پر ورکشاپس میں شرکت کرنے والی خواتین و طالبات اور پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ