اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے یمن کیلئے خصوصی نمائندے ہانس گروندبرگ نے پیر کو مسقط میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں یمن کی تازہ صورتِ حال اور اقوامِ متحدہ کی سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گروندبرگ نے یمن میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے ایران سے اپنی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔
سید عباس عراقچی نے یمن سمیت خطے کے ممالک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی قانون شکنی اور اس کے مسلسل حملے خطے میں عدمِ استحکام اور سیکیورٹی بحران کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات کے اثرات پورے خطے کی سلامتی پر پڑ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے یمن پر جاری محاصرے اور پابندیوں کو بھی انسانی بحران کا سبب قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تشدد اور غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
آپ کا تبصرہ