منگل کو کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دھماکے اور اس کے بعد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی ٹریبونل قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر جلوس میں سیکورٹی کے انتظامات اچھے تھے مگر اس کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے داخل ہوگیا؟
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پچھلے چار روز سے ملت جعفریہ کے عقائد میں کھلم کھلا مداخلت کر رہے ہیں اور وہ عزاداری کی حدود کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175368
شیعہ راہنما علامہ سید وقار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عاشور کے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کے بعد جلاؤ گھیراؤ سے ملت جعفریہ کا تعلق نہیں اس میں وہ کالعدم گروپس شامل ہیں جن سے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ملاقات کر رہے ہیں.