اطلاعات کے مطابق پہلے حملے میں امریکی جاسوسی طیاروں نے بدھ کی شام تقریباً سوا چار بجے شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں ایک مرکز پر دو میزائل داغے۔ جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق پہلے حملے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد امریکی جاسوسی طیاروں نے اسی مقام کو دوبارہ حملہ کیا جس سے وہاں موجود مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب مبینہ عسکریت پسند ملبے سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں نکالنے میں مصروف تھے۔مقامی حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک شدگان میں غیر ملکی شدت پسند یا مقامی طالبان دہشت گردوں کا کوئی اہم رکن شامل ہے یا نہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔پچھلے ایک ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں ہونے والا یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے۔