22 نومبر 2025 - 19:25
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات، مرحوم سید غفور حسین نقوی پر فاتحہ خوانی

راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت‌ اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات میں مرحوم سید غفور حسین نقوی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت پیش کی گئی، جبکہ گلگت بلتستان کی تازہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، راولپنڈی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت‌ اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے قائد محترم سے ان کے برادر نسبتی مرحوم و مغفور سید غفور حسین نقوی کے انتقال پر ملال پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت و تسلیت پیش کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی تازہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور دیگر مذہبی و سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف تنظیمی، سیاسی اور مذہبی امور میں رہنمائی بھی فراہم کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha