18 نومبر 2025 - 19:48
ایران نے ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری سہولت معطل کردی 

مسلم ملک ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ایران نے عام ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری کی سہولت معطل کر دی ہے۔

ایران نے ہندوستانیوں ویزا فری سہولت معطل کردی 

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مسلم ملک ایران نے ہندوستانیوں کے لیے ویزوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ایران نے عام ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری کی سہولت معطل کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب ہندوستانی شہریوں کو نوکریوں کے جھوٹے وعدوں یا دیگر ممالک کے لئے آگے سفر کرنے کے بجائے ایران بھیجے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے، اس کے چلتے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایران کے اس اقدام کی معلومات فراہم کی۔ ایک بیان میںوزارت خارجہ (MEA) نے کہا کہ حکومت نے کئی ایسے معاملات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ،جن میں ہندوستانی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے تحت یا تیسرے ممالک کے آگے سفر کے لیے ایران لے جایا گیا تھا۔ وزارت نے بتایا کہ کتنے ہندوستانیوں کو ایران پہنچنے کے لیے فری ویزا کی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دیا گیا، اور وہاں پہنچنے پر، ان میں سے کئی کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔

وزارت خارجہ (MEA) نے کہا کہ،ایرانی حکومت نے 22 نومبر 2025 سے عام ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے  فری ویزےسہولت کو معطل کر دیا ہے۔ MEA نے مزید کہا، “اس تاریخ سے، عام پاسپورٹ والے ہندوستانی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

وزارت نے ایران کا سفر کرنے کے خواہشمند تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ چوکس رہیں اور ایسے ایجنٹوں سے گریز کریں جو انہیں ویزا فری سفر کے وعدے کے ساتھ لالچ دیتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو ایران میں روزگار کے فراڈ کے بارے میں خبردار کیا ہو۔ MEA نے قبل ازیں ستمبر میں ایک ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں متعدد ہندوستانیوں کو ایران میں ملازمت کی دھوکہ دہی کی پیشکش کے بہانے اغوا کیے جانے کی اطلاعات کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ MEA نے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے جال میں نہ پڑیں اور “انتہائی احتیاط” کا مظاہرہ کریں۔

ایجنٹوں نے مبینہ طور پر انہیں بتایا کہ انہیں ایران سے مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں کام کرنے والے ہینڈلرز کی ایک زنجیر کے ذریعے اور تہران سے آسٹریلیا تک سمندری یا ہوائی راستے سے لے جایا جائے گا، یہ راستہ اکثر غیر مجاز ہجرت کے معاملات میں استعمال ہوتا ہے۔

اغوا کاروں نے مبینہ طور پر چار مردوں میں سے دو کو مارا پیٹا، اور تقریباً 2 کروڑ کے تاوان کے مطالبے کے ساتھ، حملہ کی ایک ویڈیو ان کے اہل خانہ کو بھیجی گئی۔ یہ معاملہ ان کے گاؤں کے سرپنچ نے اٹھایا، جس نے مانسا کے ایم ایل اے جینتی بھائی سومن بھائی پٹیل کو مطلع کیا، جہاں سے یہ چار لوگ تھے۔ پٹیل نے اس کے بعد گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ان کے نائب ہرش سنگھوی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے رابطہ کیا۔ ہندوستانی اور ایرانی حکام کے درمیان ہم آہنگی نے چاروں افراد کی رہائی کو محفوظ بنایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha