بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "مارجوری ٹیلر گرین" نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا میں ان پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے سخت تنقیدی حملوں کے بعد انہیں سیکورٹی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
امریکی کانگریس کی اس ریپبلکن رکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیغام میں لکھا: ٹرمپ نے مجھ پر حملہ کرکے، "انٹرنیٹ مجرموں" سمیت ان کے ناقدین کو مشتعل کر دیا ہے جس کی وجہ سے "میری ذاتی حفاظت کے حوالے سے انتباہات" جاری ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بطور ایک خاتون، ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتی ہوں اور اب میں بدنام زمانہ ارب پتی جنسی اسمگلر [اور ٹرمپ کے دوست] جیفری ایپسٹین کے متاثرین پر پڑنے والے دباؤ کو بہتر سمجھ سکتی ہوں۔
اس ریپبلکن رکن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غصے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے یپسٹین کیس سے متعلق دستاویزات کی اشاعت کی حمایت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کے درمیان رابطوں اور منتخب ایمیل پیغامات کی اشاعت کو "ٹرمپ کے خلاف جعلی بیانیہ سازی کی کوشش" قرار دیا ہے جبکہ ٹرمپ نے ایپسٹین کی سرگرمیوں سے کسی بھی قسم کی آگاہی یا ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ گوکہ دستاویزات ٹرمپ کے موقف اور وائٹ ہاؤس کے دعؤوں کے برعکس ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ