اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عشرۂ مادرِ مقاومت کے سلسلے میں الصادق فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ نویں مجلسِ عزا میں طلاب اور علمائے اکرام نے شرکت کی۔
مولانا محمد حسین سورت والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا نہ صرف مادرِ ائمہ(ع) ہیں بلکہ مادرِ مقاومت بھی ہیں، جنہوں نے ظلم کے نظام کو للکارا اور حق کے دفاع کے لیے قربانی و صبر کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ سیدہ زہرا(س) کا قیام امتِ اسلامی کے لیے بیداریِ ضمیر اور اجتماعی شعور کا پیغام ہے، اور ان کی سیرت آج بھی تمام تحریکاتِ مقاومت کے لیے الہام کا سرچشمہ ہے۔
مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امت سیدہ زہرا(س) کے افکار و کردار کو اپنی اجتماعی زندگی کا حصہ بنائے تو عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ