بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو اور ایگزیکٹو نائب صدر تریتا پارسی (Trita Parsi) نے کہا: ایران کے میزائل، اسرائیل کے خلاف حقیقی ڈیٹرنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو کتنا نقصان پہنچا ہے، کیونکہ فوجی سنسرشپ نے سب کچھ چھپا رکھا ہے۔ مغربی میڈیا صرف وہی رپورٹ کر رہا ہے جسے دیکھنے کی اجازت اسرائیل نے دی ہوتی ہے۔ میزائلوں کو روکنے کی شرح مسلسل گرتی گئی اور دفاعی نظام یکے بعد دیگرے ناکارہ ہوتے گئے۔ ایران نے ثابت کیا کہ اس کی میزائل صلاحیت جوہری ہتھیاروں یا پراکسی گروپوں سے بھی زیادہ مؤثر ہے۔ اگر آپ اس وقت اسرائیل میں بیٹھے ہیں تو خوش نہیں ہو سکتے، ہو سکتا ہے آپ اپنے دل میں سوچیں کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑی فتح تھی، ایران کے جوہری پروگرام کو بہت نقصان پہنچا، ایران کے بہت سے عہدیداروں کو قتل کیا گیا، لیکن جب آپ حقیقت کو دیکھیں گے، مجھے یقین نہیں ہے کہ اسرائیلی اپنے دلوں میں ایک سیکنڈ کے لئے بھی خوشی محسوس کریں گے۔ ویڈیو دیکھئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ