جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ نجات میں بارودی سرنگیں بنانے کی مشین برآمد کرلی گئی۔دوسری طرف سوات میں جاری آپریشن راہ راست میں مقامی شدت پسند کمانڈر ابوذر ماراگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے جناتا کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر سکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کی۔کنی گرم کے علاقے میں بارودی سرنگیں بنانے کی مشین برآمدکرلی گئی۔رزمک سیکٹرکے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پوزیشنز مستحکم کررہی ہیں۔دوسری طرف سوات میں مقامی شدت پسند کمانڈر ابوزر کو ہلاک کردیا گیا۔سرچ آپریشن میں 8شدت پسندوں کو گرفتار جب کہ ایک نے خود گرفتاری دیدی ۔دریں اثناء ہنگو کے علاقے بیزوٹ میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے4شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جبکہ سوات کے علاقے چار باغ میں جھڑپوں کے دوران شدت پسند کمانڈر صدیق عرف ابو ذر ہلاک ہوگیا ہے اور اس کے دو ساتھیوں کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں ایک پستول اور ایک وائرلیس سیٹ برامد ہوا ہے ۔ کمانڈر صدیق عرف ابوذر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور بم بنانے کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ابوذر کا نام ایک سال پہلے اُس وقت منظر عام پر آیا تھا جب اس نے چار باغ کے دارالعلوم کے مہتمم مولانا مسعود کو قتل کردیا تھا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174710
سوات کے علاقے چار باغ میں جھڑپوں کے دوران شدت پسند کمانڈر صدیق عرف ابو ذر ہلاک ہوگیا ہے اور اس کے دو ساتھیوں کے گرفتار کرلیا گیا ۔