18 مارچ 2010 - 20:30

اورکزئی ایجنسی میں مقامی قبائلیوں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں نو قبائلی اور چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چم چنہ میں شدت پسند مقامی ملک شریف کے گھر اور حجرے پر قبضہ کرنے کے لئے آئے تو مقامی قبائلیوں اور شدت پسندوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملک شریف سمیت 9 قبائلی جاں بحق ہو ئے جبکہ جھڑپ میں 6 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔