18 مارچ 2010 - 20:30

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے عزدارانہ حسین پر دھماکے کو بزدلانہ ، سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دھماکے میں معصوم لوگ شہید ہوئے ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ میں کراچی اور پاکستان کے شہریوں کو باربار آگاہ کرتا رہا ہوں کہ طالبا ن نائزیشن سے خبردار رہیں لیکن وہ میری باتوں کی نفی کرتے رہے ہیں۔میں غم کی اس گھڑی میں دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں مشتعل نہ ہوں اور اپنے جذبا ت پر قابو رکھے،میں شہدائے کربلا کے واسطے سے امن کی اپیل کرتا ہوں ، وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں ، گلیوں اور محلے میں امن و امان کو برقرار رکھے اور اجنبی لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اپنے پختون بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنے محلوں میں ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو مشکوک اور اجنبی ہیں۔میں ان جماعتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کرتا ہوں جو بلواسطہ اور بلاواسطہ طالبان کی حمایت کررہی ہیں۔ نوجوان چوکیداری سسٹم کو منظم کریں ۔میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔میں ماؤں بہنوں سے اس موقع پر صبر وتحمل کی اپیل کرتا ہوں۔