2 نومبر 2025 - 10:56
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف ۱۲ روزہ جنگ شیعہ سنی اتحاد کو مضبوط بنا دیا ہے:سید ناظر عباس نقوی

پاکستان کے ممتاز عالمِ دین اور شیعہ علماء پاکستان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین سید ناظر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نہ صرف ایک مضبوط مذہبی و سماجی طاقت رکھتے ہیں بلکہ ملکی سیاست اور عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز عالمِ دین اور شیعہ علماء پاکستان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین سید ناظر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نہ صرف ایک مضبوط مذہبی و سماجی طاقت رکھتے ہیں بلکہ ملکی سیاست اور عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبررساں ادارے اہل بیت (ع) — ابنا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں شیعہ مکتبِ فکر کی جڑیں بہت مضبوط ہیں اور ان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی بنیادیں گہری ہیں۔

پاکستان میں شیعہ آبادی اور موجودہ صورتحال

سید ناظر عباس نقوی کے مطابق، پاکستان میں شیعوں کی آبادی کے بارے میں عام طور پر غلط تاثر پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا:اگر پاکستان کی کل آبادی کو 240 سے 250 ملین کے درمیان مانا جائے تو تقریبا  ملک میں 70 سے 80 ملین شیعہ ہیں۔ اس لحاظ سے ہم کسی طور اقلیت نہیں بلکہ ایک بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات پاکستان میں شیعوں کے حالات کو خراب ظاہر کیا جاتا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں شیعہ پرامن، بااثر اور منظم ہیں۔ ماضی میں کئی سازشیں ہوئیں مگر کوئی بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ ہماری قیادت نے ہمیشہ دانشمندی سے حالات کا مقابلہ کیا اور آج ہم مزید مضبوط ہیں۔”

شیعہ تحریکوں کی تاریخی جدوجہد

انہوں نے بتایا کہ 1964 میں سید محمد دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے پہلی منظم شیعہ تحریک — ‘تحریک مطالباتِ شیعہ’ — کی بنیاد رکھی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

بعد ازاں 1977–78 کے دوران جب ضیاء الحق نے ‘اسلامائزیشن’ کے نعرے کے تحت پالیسیاں متعارف کرائیں، تو مفتی جعفر حسین نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور ‘تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ’ کی بنیاد رکھی۔

یہ وہ دور تھا جب علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے قیادت سنبھالی اور انقلابِ اسلامی ایران کے اثرات پاکستان میں نمایاں طور پر دیکھے گئے۔

شیعہ سنی اتحاد اور ایران سے تعلقات

علامہ سید ناظر عباس نقوی نے زور دیا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی عوام کے درمیان اتحاد کی بنیاد مضبوط ہے۔“جب بھی ملک میں بحران آیا، دونوں مکاتبِ فکر نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ حالیہ 12 روزہ جنگ نے بھی اس اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے عوامی اجتماعات ایران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد ہوئے، جو دونوں قوموں کے گہرے تعلقات کا ثبوت ہیں۔

آخر میں علامہ سید ناظر عباس نقوی نے خبررساں ادارے ابنا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیعہ دنیا کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ایک عظیم خدمت ہے، اور پاکستان کے شیعہ علما و عوام اس پیغامِ اتحاد و مقاومت کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha