26 اکتوبر 2025 - 16:29
عصرِ حاضر میں غزہ کو زینبی و قرآنی تفسیر کی ضرورت ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی

سانحہ غزہ کی وہ تفسیر جو ٹرمپ بن سلمان اور شہباز شریف کر رہے ہیں یہ شیطانی تشریح ہے۔ اور سراسر غلط ہے۔ اس معرکے کا فاتح اسرائیل نہیں بلکہ غزہ ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا یوم بی بی زینب پیغام رسان کربلا سے خطاب

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا  56 واں سالانہ کنونشن وحدت امت دفاع اسلام کے عنوان سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ تین روزہ کنونشن کے اختتام پر منعقدہ یوم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کائنات کی زینت حضرت علی علیہ السلام اور خاتونِ جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہیں، اور ان دونوں کی زینت کا نام زینب کبری سلام اللہ علیہا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ: پیغمبرِ اسلام ﷺ نے آپ کو اپنے بابا علیؑ کی زینت قرار دیتے ہوئے آپ کا اسمِ گرامی زینب رکھا۔ آپ عالِمہ غیر معلمہ کے منصب پر فائز تھیں، جنہوں نے علومِ الٰہی براہِ راست اپنے خالق سے حاصل کیے۔ آپ نے واقعۂ کربلا کی الٰہی و عرفانی تفسیر پیش کی اور قرآنِ کریم کی آیات کی روشنی میں وقت کے ظالم و جابر یزید اور ابنِ زیاد کو للکارا۔ اور انہیں رسوا کیا۔ 

حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہر دور کے اہلِ حق کے لیے اسوۂ عمل ہیں۔ آج کی دنیا کی کربلا غزہ ہے، جہاں یمن، لبنان، ایران اور فلسطین کے عاشقانِ خدا وقت کے یزید و ابن زیاد امریکا اور اسرائیل کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

عصرِ حاضر میں غزہ کو زینبی و قرآنی تفسیر کی ضرورت ہے۔ سانحہ غزہ کی وہ تفسیر جو ٹرمپ بن سلمان اور شہباز شریف کر رہے ہیں یہ شیطانی تشریح ہے۔ اور سراسر غلط ہے۔  اس معرکے کا فاتح اسرائیل نہیں بلکہ غزہ ہے۔ موجودہ دور میں جس ہستی نے سانحۂ غزہ کی درست قرآنی تفسیر کی ہے وہ مکتبِ اہلِ بیتؑ کے عظیم مفسر، ولیِ امرِ مسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای ہیں، جنہوں نے دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ غزہ اور فلسطین فاتح ہیں، جبکہ ذلت و رسوائی اسرائیل، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدر بنی ہے۔ 

سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا نے ابن زیاد کے دربار میں فرمایا تھا: “میں نے کربلا میں جمالِ خدا دیکھا۔” آج بھی کربلائیوں کو غزہ میں اور شہید امت کی دردناک شہادت میں جمال خدا نظر آیا۔ اھل حق اور عاشقان خدا کو غزہ کے شہداء کے لہو اور مظلومیت میں جمالِ الٰہی نظر آ رہا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha