آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وقف ایکٹ کے خلاف نومبر میں عوامی اجتماع کا اعلان
اہل البیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 16 نومبر کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ایک عظیم عوامی اجتماع منعقد کرے گا۔ اس اجتماع کا مقصد وقف ترمیمی ایکٹ کی شدید مخالفت اور عوامی سطح پر احتجاج کو منظم کرنا ہے۔
یہ پروگرام تحفظِ اوقاف مہم کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہوگا، جس کا مقصد ملک بھر میں وقف املاک — جیسے مساجد، مدارس، عیدگاہیں، امام بارگاہیں، درگاہیں، خانقاہیں اور دیگر دینی و فلاحی ادارے — کے تحفظ کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔
بورڈ کے ترجمان اور تحفظِ اوقاف مہم کے قومی کنوینر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ دہلی کا یہ اجتماع اتحاد اور احتجاج کا ایک تاریخی مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے دہلی، مغربی اترپردیش اور ہریانہ کے میوات خطے کے مسلمانوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے، جن میں کانگریس، این سی پی، سماجوادی پارٹی، آر جے ڈی، عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، شیو سینا اور بیجو جنتا دل کے رہنما شامل ہیں۔
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ائمہ، علمائے کرام، سماجی و مذہبی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈرز سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور عوامی رابطے کے ذریعے اس تحریک میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا:
وقف املاک کے تحفظ کے لیے یہ ہر مسلمان کا شرعی و قومی فریضہ ہے۔ ہمیں اپنے اوقاف — مساجد، مدارس، عیدگاہوں، امام بارگاہوں، درگاہوں اور خانقاہوں — کی حفاظت کے لیے میدان میں آنا ہوگا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس سے قبل بھی وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر مہم چلا رہا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ قانون وقف اداروں کی خودمختاری کو کمزور کرتا ہے اور مسلم اوقاف کے وجود و اختیارات کے لیے خطرہ بن سکتا
آپ کا تبصرہ