23 اکتوبر 2025 - 08:24
مآخذ: ابنا
مسلمان ہونے کی وجہ سے سرفراز خان کو نہیں ملی ٹیم میں جگہ،کانگریس ترجمان شمع محمد

 شمع محمد نے سرفراز خان کے ٹیم میں نہ چنے جانے کو مذہب سے جوڑدیا۔ جس سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ بی جے پی رہنماؤں نے اس بیان پر تنقید کی جبکہ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق شمع محمد نے سرفراز خان کے ٹیم میں نہ چنے جانے کو مذہب سے جوڑدیا۔ جس سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ بی جے پی رہنماؤں نے اس بیان پر تنقید کی جبکہ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
کرکٹر روہت شرما کی فٹنس پر سوال اٹھا کر منظر عام پر آنے والی کانگریس ترجمان شمع محمد نے اب سرفراز خان کے ٹیم انڈیا میں نہ منتخب ہونے پر سوال اٹھائے ہیں۔ اسے مذہب سے جوڑتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا سرفراز خان کو ان کی کنیت کی وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا؟ اپنی پوسٹ میں شمع محمد نے لکھا، کیا سرفراز خان کو ان کی کنیت کی وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا؟ Just Asking ، ہم جانتے ہیں کہ گوتم گمبھیر اس معاملے پر کہاں اسٹینڈ کرتے ہیں۔

شمع محمد کے سوال نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے سوال کی حمایت کی تو کچھ نے ان پر تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر میرٹ کہانی میں فٹ نہیں بیٹھتی ہے تو کنیت کا کارڈ نکالو ۔ ان کے اس بیان پر کئی کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ سرفراز کا انتخاب نہ کیا جانا صرف ان کی کارکردگی اور حالیہ فارم پر کی وجہ سے ہے، ان کے نام یا مذہب سے نہیں۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کی کارکردگی گزشتہ چند ماہ میں اوسط درجے کی رہی ہے۔ اس کے ریکارڈ اور قوم پرستی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، نہ کہ اس کے مذہب پر۔

شمع محمد کے اس بیان نے سیاسی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے لکھا،  ہر اسکور بورڈ میں مذہب کو گھسیٹنا بند کرو۔ یہ کرکٹ ہے، کانگریس کا منشور نہیں۔" بی جے پی کے ایم پی غلام علی کھٹانہ نے کہا، “آج مسلمانوں کی پسماندگی کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے۔ ان کی ہر سوچ اور نظر میں ہندو ۔مسلم ہے۔ بی جے پی ملک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہر شہری کو یکساں طور پر دیکھتی ہے۔ ہمارے لیے کوئی ہندو یا مسلمان نہیں ہے۔ ہمارے لیے ہر کوئی ہندوستانی اور باصلاحیت شہری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha