العالم کی آج کی رپورٹ کےمطابق صوبہ صعدہ کےحربہ علاقے ميں امریکی جنگی طیاروں کے حملوں میں کئي مکانات تباہ ہوگئے۔امریکہ کے جنگی طیارے شمالی یمن کے جنگی علاقوں میں یمنی اورسعودی فوج کی ایسے عالم میں مدد کررہے ہيں کہ یمنی مجاہدین نے دونوں ملکوں کی فوجوں کو دھول چٹا دی ہے ۔اس رپورٹ کےمطابق الحوثي مجاہدین نے جارح سعودی فوج کے سامنے زبردست استقامت کا مظاہرہ کرتےہوئے اسے الجابری کے علاقے میں پیشقدمی سے روک دیا اور اس کے دو ٹینک تباہ کردیئے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے کچھ دنوں پہلے ہی شمالی یمن کی ہنگامی صورتحال اور اسے خراب کرنے کےلئے سعودی عرب اورامریکہ کی مداخلت کے تئيں خبردار کیاہے۔
16 فروری 2010 - 20:30
News ID: 174089
شمالی یمن پر امریکی جنگی جہازوں کے تازہ ترین حملوں میں ایک ہی گھرکے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔