آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم کرے ۔
آئی ایس پی آر نے واضح طور پر کہا کہ طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کو چاہیے کسی بھی خطرناک یا جارحانہ اقدام سے باز رہے اور افغان عوام کی بہبود، امن، ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھے۔
آپ کا تبصرہ